Tuesday, April 23, 2024

بلدیاتی انتخابات : آبائی ضلع میں ناکامی پر ن  لیگ کے پی کے کے جنرل سیکرٹری مستعفی

بلدیاتی انتخابات : آبائی ضلع میں ناکامی پر ن  لیگ کے پی کے کے جنرل سیکرٹری مستعفی
July 31, 2015
کرک(92نیوز)بلدیاتی انتخابات میں آبائی ضلع میں ناکامی پر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری رحمت سلام خٹک مستعفی ہوگئے۔ کارکن کی حیثیت سےخدمات انجام دینے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کرک میں مسلم لیگ نواز کوئی نشست  حاصل نہ کرسکی جس پر کرک سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نواز کے صوبائی جنرل سیکریٹری رحمت سلام خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنےکا اعلان کردیا، 92 نیوز سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے رحمت سلام خٹک نے کہاکہ وہ کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ رحمت سلام خٹک نے بتایا کہ وہ اپنا استعفٰی آج قیادت کو ارسال کردیں گے۔