Thursday, April 18, 2024

بلدیاتی انتخاب : نواز شریف اور شہباز شریف نے دو مختلف یونین کونسلوں میں ووٹ کاسٹ کیئے

بلدیاتی انتخاب : نواز شریف اور شہباز شریف نے دو مختلف یونین کونسلوں میں ووٹ کاسٹ کیئے
October 31, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاہور کی دو سو چوہتر یونین کونسلوں میں جہاں لاہوریوں نے بڑھ چڑھ کر انتخابی عمل میں حصہ لیا وہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے یونین کونسل ستر،سرائے سلطان کے مدرستہ البنات ہائی سکول پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، وزیر اعظم کی آمد سے قبل عام ووٹرز کیلئے پولنگ روک دی گئی محمدنواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پولنگ اسٹیشن سے باہر آئے اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف یوسی  دو سو سات  ماڈل ٹاﺅن  میں ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ الیکشن پرامن ماحول میں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی بات کرنے والوں کے صوبے میں کیا ہوا سب جاتے ہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی پولنگ اسٹیشنز آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے دونوں اعلیٰ شخصیات کے ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران کسی اور کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں تھی۔