Friday, March 29, 2024

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں لڑائی جھگڑے،2افراد جاں بحق

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں لڑائی جھگڑے،2افراد جاں بحق
November 1, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان دوسرے روز بھی لڑائی جھگڑے جاری رہے جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق ننکانہ کی یونین کونسل اڑتالیس ہفت مدرمیں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا نوید افضل کو  پاکستان تحریک انصاف کے راناافنان اخلاق  نے شکست دی  جس کے بعد پی ٹی آئی کے حامی اپنی جیت کی خوشی منا رہے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی  جس سے دونوں کارکن زندگی کی بازی ہار گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی   پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک ملزم دلاور کو گرفتار کر لیا  گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کے جاں بحق ہو نے  کا نوٹس  لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری طرف ووٹ کیوں نہیں دیا۔۔؟؟؟وہاڑی  کے علاقے ٹبہ سلطان پور میں یونین کونسل پچھتر سے  منتخب ہونے والے  وائس چیئرمین محمدافضل نےمحنت کش کے گھر دھاوا بول دیا  خاندان پروحشیانہ تشدد کیا اور خاتون کے دانت توڑ دیے۔ ادھر گوجرانوالہ کے علاقے  کلاسکے میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افرا د زخمی ہو گئے  زخمی ہونے والوں میں آزاد اُمیدوار احسان اللہ بھی شامل ہے۔