Saturday, April 27, 2024

بلدیاتی الیکشن کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں نیاجوڑ توڑ شروع ہوگیا

بلدیاتی الیکشن کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں نیاجوڑ توڑ شروع ہوگیا
November 2, 2015
لاہور(92نیوز)بلدیاتی الیکشن کے بعد  پنجاب کے مختلف اضلاع میں چیئرمین تحصیل کونسل کے لئے جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ گیا، مضبوط سیاسی پس منظر رکھنے والے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد  نئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے بڑے بڑے سیاسی رہنما  سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ چیئرمین بہاولنگر ضلع کونسل کے لئے سید قلندر حسین شاہ مضبوط امیدوار ہیں۔چیئرمین تحصیل میونسپل کارپوریشن بہاولنگر کے لئے عاطف رؤف متوقع امیدوار ہیں سید قلندر حسین شاہ ن لیگ کے ایم این اے سیداصغرمحمدشاہ کے کزن ہیں جبکہ عارف رؤف مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبدالرؤف کے بیٹے ہیں۔ ضلع کونسل لودھراں کے لئے راجن سلطان پیرزادہ چیئرمین کے متوقع امیدوار ہیں راجن سلطان پیرزادہ ایم این اے عبدالرحمان کانجو کے قریبی عزیز ہیں چیئرمین میونسپل کارپوریشن لودھراں کے لئے شیخ افتخار الدین بھی  متوقع امیدوار ہیں چیئرمین دُنیا پور میونسپل کارپوریشن کے لئے پیر اقبال شاہ متوقع امیدوار ہیں۔ ادھر چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی کے لئے بھی  جوڑ توڑ شروع ہو گئی ہے وہاڑی میں مسلم لیگ ن کے دو ایم این ایز آمنے سامنے آ گئے ایم این اے سعید منیس کا بیٹا عاصم سعید منیس چیئرمین کا امیدوار جبکہ ایم این اے طاہر اقبال چودھری کے چھوٹے بھائی زاہد اقبال بھی امیدوار ہیں۔