Saturday, April 27, 2024

بلدیاتی الیکشن کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، راولپنڈی کی دلہن پارلر سے تیار ہو کر پولنگ سٹیشن جا پہنچی

بلدیاتی الیکشن کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، راولپنڈی کی دلہن پارلر سے تیار ہو کر پولنگ سٹیشن جا پہنچی
December 5, 2015
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) بلدیاتی الیکشن کا رنگ شادیوں پر بھی چڑھ گیا۔ جمہوری حق ادا کرنے کے لئے دلہن اور دلہا نے شادی کے روز پولنگ اسٹیشن جانے کو ترجیح دی۔ ملتان کا دلہا اور راولپنڈی کی دلہن مگر دونوں کے شریک حیات ہیں مختلف۔ دونوں نے ثابت کر دیا کہ ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ ضروری ہے جمہوری حق ادا کرنا۔ ملتان کے دلہا صاحب شادی کے روز پولنگ اسٹیشن جا پہنچے۔ ووٹ ڈالا اور اپنے پسندیدہ امیدوار کے گن گائے اور چلتے بنے۔ پولنگ اسٹیشن پر موجود دیگر ووٹروں نے بھی دلہا صاحب کے جذبے کی داد دی۔ ادھر راولپنڈی میں بھی ایک دلہن پیلا جوڑا زیب تن کئے مہندی والے ہاتھوں پر ٹھپے کا رنگ لگوانے آن پہنچی۔ پارلر سے تیار ہو کر آنے والے دلہن نے خوشی خوشی ووٹ کاسٹ کیا اور اتنی ہی خوشی سے روانہ ہو گئی۔ بلدیاتی الیکشن میں جہاں امیدوار پرجوش ہیں وہیں ووٹرز کے جذبے کو بھی داد دینا ہو گی جو اپنے سب کام کاج چھوڑ کر جمہوری عمل کی مضبوطی کے لئے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔