Wednesday, April 24, 2024

بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ ،سندھ اور پنجاب میں انتخابی مہم ختم

بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ ،سندھ اور پنجاب میں انتخابی مہم ختم
December 4, 2015
لاہور(92نیوز)سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم آج 12 بجے ختم ہو گی5 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے پولنگ صبح ساڑھے سات بجےسے شام ساڑھے پانچ تک جاری رہے گی الیکشن کمیشن نے انتخابات کی مانیٹرنگ اور شکایات کے ازالے کیے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ انتظامات مکمل کر لیے ریٹرننگ افسران بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی مواد کل پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کریں گے جس کے بعد انتخابی عملہ اپنا کام شروع کر دے گا ،الیکشن کمیشن نے تیسرے مرحلہ کی مانیٹرنگ شکایات وصولی اور ان کے ازالے کے لئے مرکزی سیکریٹیریٹ میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے جہاں دونوں صوبوں کےلئے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کنٹرول روم ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد، جوائنٹ سیکرٹری عطاء الرحمن کی سربراہی میں بنایا گیا ہےجو شکایات کی صورت میں فوری کارروائی کر کے ان کا ازالہ کرے گا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم نتائج کی تکمیل تک اپنا کام جاری رکھے گا۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پر امن اور شفاف انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں۔