Friday, March 29, 2024

بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ ، جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن ہی چھائی رہی

بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ ، جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن ہی چھائی رہی
December 6, 2015
لاہور(92نیوز)جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ  ن نے میدان مار لیا  سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے شہر ملتان میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گیا  بہاولپور ، رحیم یار خان ، اور ڈیرہ غازی  خان  میں بھی شیر کا راج رہا ، تحریک انصاف نے  ضلع لیہ اور راجن پور میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا  پیپلز پارٹی کو صرف ضلع کونسل رحیم یار خان میں برتری حاصل ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  جنوبی پنجاب کے اہم ضلع ملتان میں مسلم لیگ  نون نے میدان مار لیا میونسپل کارپوریشن کامیئر  اور ضلع کونسل کا چیئرمین ن لیگ کا بنے  گا ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے شہر میں پیپلز پارٹی بری طرح شکست سے دوچار ہوئی میونسپل کمیٹی  شجاع آباد اور  جلال پور  پیروالہ میں آزاد گروپوں نے  کامیابی حاصل کی۔ بہاولپور میں بھی  نون لیگ  چھا  گئی، میونسپل کارپوریشن  بہاولپور میں  نون لیگ کا میئر  بنے گامیونسپل  کمیٹی احمد پور شرقیہ حاصل پور ، خیر پور  ٹامیوالی یزمان  اور اوچ  شریف میں بھی  ن لیگ کی اکثریت ہے ۔ رحیم یار خان ضلع میں شیر کا راج رہا میونسپل کمیٹی رحیم یار خان ، ظاہر پیراور ترنڈہ سوائے خان میں ن لیگ  جیت   گئی  لیاقت پور میں  آزاد امیدواروں نے  میدان ما رلیا۔ ڈیرہ غازی خان کا میدان بھی نون لیگ کے نام رہا میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان میں نون لیگ نے کامیابی  حاصل کی ۔ میونسپل کمیٹی  تونسہ اور کوٹ چٹھہ میں  بھی  نون لیگ  جیت  گئی۔ راجن پور   میں تحریک انصاف  نے کچھ بہتر کارکردگی دکھائی  اور  فاضل پور  میونسپل  کمیٹی میں کامیابی  حاصل کرلی جبکہ میونسپل کمیٹی روجھان کی بارہ میں سے  چھ ،چھ  سیٹیں جیت کر  پی ٹی آئی  اور ن لیگ میں میچ ٹائی ہوگیا ، راجن پورجام پوراور مٹھن کوٹ میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ۔ مظفر گڑھ میں  آزاد امیدوار چھا ئے رہے میونسپل کمیٹی جتوئی ،شہر  سلطان  اور  ڈیرہ دین پناہ  میں آزاد امیدوار جیت  گئے،علی پور میں  نون لیگ اور آزاد امیدواروں  نے  بارہ  بارہ  سیٹیں حاصل کیں ۔ لیہ  میں منقسم نتائج سامنے آئے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی چوبارہ میں مسلم لیگ ن کامیاب رہی تحریک انصاف نے  کروڑ لعل عیسن  اور  چوک اعظم  کی میونسپل کمیٹیوں میں  کامیابی  حاصل کی میونسپل  کمیٹی لیہ  اور فتح پور میں آزاد امیدوار  جیت  گئے۔