Saturday, April 20, 2024

بلدیاتی الیکشن میں ناقص کارکردگی پر شفقت محمود مستعفی

بلدیاتی الیکشن میں ناقص کارکردگی پر شفقت محمود مستعفی
November 1, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے  بلدیاتی  انتخابات میں ناقص کارکردگی پر  لاہور کے آرگنائزر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان پر ضمنی انتخاب میں علیم خان کی مہم میں حصہ  نہ  لینے کا الزام  بھی لگایا جاتا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  تحریک انصاف کے  رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ ڈسٹرکٹ انچارج کی حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں اچھی کارکردگی ان کی ذمہ داری تھی انہوں نے پوری کوشش کی لیکن  کارکردگی بہتر نہیں رہی شفقت  محمود نے  کہا کہ  یہ  ان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کریں۔ شفقت  محمود جو سابق بیورو کریٹ  اور  منجھے  ہوئے سیاست  دان  ہیں کے متعلق  کہا  جاتا ہے کہ   وہ تحریک انصاف کے اس   دھڑے  میں شامل  ہیں  جو جہا نگیر  ترین ،چودھری  سرور اور  علیم خان  کے خلاف   ہے جبکہ  شاہ  محمود  قریشی  اور  نعیم الحق  کے وہ  قریب تصور کئے جاتے ہیں اور یہی ان کی پارٹی میں  حد  سے زیادہ   تنہائی کا باعث   بنی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے   شفقت  محمود کا  ذمہ داری  قبول کرکے  استعفیٰ  دینا  احسن  قدم ہے  تاہم بلدیاتی انتخابات میں  بدترین  شکست کے بعد پارٹی قیادت کوتحریک انصاف کی   تنظیم نو  کرنے کی اشد  ضرورت  ہے۔