Monday, May 20, 2024

وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات، بلدیاتی الیکشن میں شکست کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات، بلدیاتی الیکشن میں شکست کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں شکست کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کارروائی کا اختیار محمود خان کو سونپ دیا۔ پارٹی کیخلاف جانے والے تمام ایم پی ایز، ایم این ایز کیخلاف کارروائی کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیراعظم کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر بات چیت بھی ہوئی۔

 ادھر ملاقات میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات فیز 2 اور پارٹی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بلدیاتی انتخابات فیز 2 میں کامیابی کے حوالے سے وزیراعظم نے پارٹی اتحاد اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔