Friday, April 26, 2024

بلدیاتی الیکشن میں ذمہ داریاں پوری نہ کرنیوالے انتخابی عملے کو جرمانہ اور سزا ہو گی

بلدیاتی الیکشن میں ذمہ داریاں پوری نہ کرنیوالے انتخابی عملے کو جرمانہ اور سزا ہو گی
October 27, 2015
لاہور(92نیوز)بلدیاتی الیکشن میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنیوالے انتخابی عملہ کو جرمانے اور قید کی سزا ہو گی ،انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے سزائیں اور جرمانے دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے فرائض میں غفلت برتنے پر پریزائڈنگ آفیسرزکوسزائیں دینے کااعلان  کر دیا ہے ،بلدیاتی انتخابات میں ذمہ داریاں پوری نہ کرنے والے پریذائیڈنگ آفیسرز اوراسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز کو جرمانے اور قید کی سزائیں سنائی جائیں گی۔ غفلت کے مرتکب پریذائڈنگ آفیسر کو دوسال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزاسنائی جائے گی اس کے علاوہ  الیکشن نتائج پر اثراندازہونے والے پریذائڈنگ آفیسرکو بیس ہزار روپے جرمانہ اور دوسال قید کی سزاسنائی جائے گی ۔