Sunday, September 8, 2024

بلدیاتی الیکشن : اقلیتی امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

بلدیاتی الیکشن : اقلیتی امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
August 10, 2015
لاہور (92نیوز) بلدیاتی الیکشن میں اقلیتی امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ لاہورہائیکورٹ میں کرسچین کمیونٹی کے وکیل طاہربشیر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن تیرہ کے تحت اقلیتی امیدواروں کی بلدیاتی انتخاب میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوگی جوآئین کے آرٹیکل 140اے کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ووٹرزاقلیتی امیدواروں کو بھی اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں لہٰذا عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 13کو کالعدم قراردے۔