Friday, April 26, 2024

بلدیاتی اداروں کو معطل کئے بغیر منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ، پرویز الٰہی

بلدیاتی اداروں کو معطل کئے بغیر منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ، پرویز الٰہی
June 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی وزیر اعظم  چودھری پرویز الٰہی نے  کہا کہ  بلدیاتی اداروں کو معطل کئے بغیر منصفانہ اور شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں ۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے ، بلدیاتی ارکان اور چیئرمین پولنگ سٹاف پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور ن لیگ کے امیدواروں کے جلسے کرا رہے ہیں۔