Sunday, September 8, 2024

بلجیئم کے سبکدوش ہونیوالے سفیر پیٹر کلائیس کی صدر مملک ممنون حسین سے ملاقات

بلجیئم کے سبکدوش ہونیوالے سفیر پیٹر کلائیس کی صدر مملک ممنون حسین سے ملاقات
August 21, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) صدر مملکت ممنون حسین سے بیلجیئم کے سبکدوش ہونے والے سفیر پیٹر کلائیس نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا حامل ملک ہے۔ امید ہے کہ بیلجیئم کی  کمپنیاں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔ اقتصادی اور مالیاتی شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔ صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے عوامی سطح پر وسیع تر روابط اور پارلیمانی ثقافتی اور کاروباری وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔