Friday, March 29, 2024

بلتستان ڈویژن کے سرکاری سکولوں میں ای لرننگ کا باقاعدہ آغاز

بلتستان ڈویژن کے سرکاری سکولوں میں ای لرننگ کا باقاعدہ آغاز
November 20, 2019
بلتستان ( 92 نیوز) بلتستان ڈویژن کے سرکاری اسکولوں میں ای لرننگ کا باقاعدہ آغاز ہ گیا ، دور دراز کے علاقوں میں بھی سرکاری سکولوں سے طلبہ اب جدید نظام تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے ۔ بلتستان  ڈویژن  کے سرکاری اسکولوں میں ای لرننگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، اب پسماندہ دیہاتوں مین رہنے والے بچوں کو بھی معیاری تعلیم فراہم ہو سکے گی ، سبجیکٹ اسپیشلسٹ سے استفسادہ حاصل کرنا ناممکن نہیں رہا ، طلبہ گھر بیٹھے بھی آسانی سے ہارڈ سبجیکٹ  پڑھ سکیں گے ۔ دور افتادہ دیہی علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ  اور اساتذہ نے جدید طریقہ تدریس کو خوش آئند قرار دیا ، ای لرننگ یعنی آڈیو ویڈیو بیسڈ نظام تعلیم سے طلبہ میں ٹیوشن کے بجائے سیلف سٹڈی کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے ۔ بلتستان ریجن کے مختلف اضلاع سمیت دیامر ریجن میں بھی ای لرننگ کے ذریعے معیاری تعلیم کا آغاز ہو چکا ہے ۔ ای لرننگ نظام تعلیم میں ایک نیا انقلاب ہے اور طلبہ بھی اس سے مطمئن نظر آتے ہیں ۔