Friday, April 19, 2024

بلبل طوفان نے بنگلہ دیش ، بھارت میں تباہی مچا دی،20افراد ہلاک

بلبل طوفان نے بنگلہ دیش ، بھارت میں تباہی مچا دی،20افراد ہلاک
November 11, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز) سمندری طوفان بلبل نے بنگلہ دیش اور بھارت میں تباہی مچا دی، 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان بلبل بھارت اور بنگلا دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، جہاں ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔

رہی سہی کسر ہوا کے جھکڑوں نے پوری کر دی جن کے باعث ہزاروں مکانات تباہ اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، بنگلا دیش میں 3 لاکھ اور بھارت میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

 دونوں ممالک کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔