Wednesday, May 1, 2024

بلبل صحرا ریشماں کو مدحواں سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے

بلبل صحرا ریشماں کو مدحواں سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے
November 3, 2016
لاہور (92نیوز) چار دہاہوں تک اپنی آواز کے سر بکھیرنے والی بلبل صحرا ریشماں کو اپنے مدحواں سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ ریشماں 1947ءمیں بھارتی صوبے راجستھان میں پیدا ہوئیں۔ صحرائے تھر سے تعلق رکھنے کے باعث انہیں بلبل صحرا کہا جاتا ہے۔ ریشماں نے اپنی آواز کے جادو سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ایک عرصے تک اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔ یہ بات شاید بہت سے لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ شروع شروع میں ریشماں بغیر سازوں اور میوزیشن سے گاتی تھیں۔ ٹی وی کے لیے پہلی دفعہ جو گیت گایا وہ کیا خوب تھا ”وے میں چوری چوری تیرے نال“۔ پاکستان سمیت پوری دنیا میں بلبل صحرا کی آواز کے دیوانے ہیں۔ گلوکارہ نے کئی بھارتی فلموں کے لیے بھی گایا اور شہرت سمیٹی۔ صرف بھارتی عوام ہی نہیں لتا منگیشکرسمیت کئی بڑے بڑے گلوکار ریشماں کی آواز کے دیوانے ہیں۔ آج کل کی نوجوان نسل جہاں پاپ میوزک کی شوقین ہے وہیں گلوکارہ ریشماں کے گائے ہوئے گیت بھی بڑئے شوق سے سنتے ہیں۔ دل کے عارضے میں مبتلا گلوکارہ ریشماں کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد تین نومبر دو ہزار تیرہ کو خالق حقیقی سے جا ملیں لیکن سریلی آواز اور میٹھے صحرائی گیتوں کے باعث لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔