Thursday, April 25, 2024

بلاک بسٹر انیمیٹد میوزیکل فینٹیسی فلم فروزن کے سیکوئل پر کام جاری

بلاک بسٹر انیمیٹد میوزیکل فینٹیسی فلم فروزن کے سیکوئل پر کام جاری
March 13, 2015
لاس اینجلس (رائٹرز) مشہور ومعروف امریکی فلم ساز کمپنی والٹ ڈزنی بلاک بسٹر انیمیٹد میوزیکل فینٹیسی فلم فروزن کے سیکوئل پر کام کر رہی ہے۔ اس بات کا اعلان والٹ ڈزنی سٹوڈیو کے کری ایٹو آفیسر جان لیسٹر نے جمعرات کو سالانہ میٹنگ کے دوران کیا۔ امریکی فلم ساز کمپنی والٹ ڈزنی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی اینیمیٹد فلم ’فروزن‘ عالمی باکس آفس پر تاریخ میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں پانچویں بڑی فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ جاپان میں اس کی مقبولیت کو بھی قرار دیا گیا جہاں یہ فلم مسلسل 11 ہفتے باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی۔ فروزن نے بہترین اینیمیٹد فیچر فلم اور بہترین اوریجنل گانے کے لیے دو آسکر ایوارڈز بھی حاصل کیے تھے۔