Thursday, April 18, 2024

بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، گڑھی خدا بخش کے جلسے کی حکمت عملی پر غور

بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، گڑھی خدا بخش کے جلسے کی حکمت عملی پر غور
December 12, 2018
کراچی (92 نیوز) بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی اور مرکزی رہنماؤں کی شرکت ہوئی۔ اجلاس میں 27 دسمبر کو  گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی بیٹھک میں پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نیب میں پیش نہیں ہو ںگے۔ پی پی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی کا کہنا تھا کہ نیب کی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کی قیادت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف نوے کی دہائی سے انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ تحریک انصاف بھی شوق پورا کر لے۔ پیپلزپارٹی اجلاس  میں بے نظیربھٹو کی برسی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے سے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔