Wednesday, May 15, 2024

بلاول کے کاغذات نامزدگی و گوشواروں میں تضاد کا کیس 2 مارچ تک ملتوی

بلاول کے کاغذات نامزدگی و گوشواروں میں تضاد کا کیس 2 مارچ تک ملتوی
February 6, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر  الیکشن کمیشن نے مکمل دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے  کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بیرسٹر شیراز الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور استدعا کی چیئرمین بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں،، دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ بلاول بھٹو کے وکلاء نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے ریمارکس دیے آپ کو پہلے ہی کافی ٹائم دے چکے ہیں، مکمل دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، مزید ایک ماہ کا وقت نہیں دے سکتے، دستاویزات میں کمی بیشی کو کلیئر کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔