Wednesday, April 24, 2024

بلاول کے جذبانی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں، شبلی فراز

بلاول کے جذبانی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں، شبلی فراز
November 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ بلاول کے جذبانی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1328589599980068870?s=20 وفاقی وزیر شبلی فراز نے ٹویٹ میں لکھا، اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا۔ ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘ کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں۔ گزشتہ 10 برس میں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے۔؟