Saturday, April 27, 2024

بلاول کی نیب بند کرو پکار کا مطلب ہے عوام کو لوٹنے سے کوئی نہ روکے ، شبلی فراز

بلاول کی نیب بند کرو پکار کا مطلب ہے عوام کو لوٹنے سے کوئی نہ روکے ، شبلی فراز
July 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا بلاول زرداری کی نیب بند کرو کی پکار کا مطلب ہے عوام کو لوٹنے سے کوئی نہ روکے نہ پوچھے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے۔ عمران خان نے رائیونڈ اور سندھ کے چوروں سے بیک وقت قوم کی جان چھڑائی۔ پرچی چیئرمین کی پریس کانفرنس کے بعد "بلی تھیلے سے باہر" آچکی ہے۔ فرزند زرداری کی گفتگو نے واضح کردیا کہ سارے چور ملکر "احتساب سے بچنے کیلئے زور لگاؤ" کا نعرہ لگانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ مراد سعید کا کہنا تھا نیب یا نیب قانون پر نہیں انہیں چوری اور ڈاکہ زنی کے بارے میں سوالات پر اعتراض ہیں۔ کرپشن بچانے کیلئے پارلیمان کو استعمال کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ شہباز گل بولےاداروں پر تنقید  چور ہونے کی نشانی ہے۔ کرپشن کے سوال پر بلاول زرداری کا چیخنا اور اداروں پر تنقید انکے چور ہونے کی نشانی ہے۔ بلاول زرداری اور انکے والد محترم کو کئے گئے کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔ کسی نے اگر پاکستان کو لوٹنے والوں کے چہرے دیکھنے ہیں تو بلاول کے آس پاس APC میں دیکھ لیں۔