Thursday, April 18, 2024

بلاول کی ایم کیو ایم کو وفاق سے اتحاد توڑ کر سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت

بلاول کی ایم کیو ایم کو وفاق سے اتحاد توڑ کر سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت
December 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق سے اتحاد توڑ کر سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا ہر نعرہ ہر وعدہ جھوٹا نکلا ،  ایم کیو ایم پی ٹی آئی کیساتھ اپنا اتحاد ختم کر کے سندھ حکومت میں شامل ہو جائے ،  جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم سندھ میں دینے  کو تیار ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کو بنیادی حقوق دینا ہوں گے ، تاریخ گواہ ہے کہ  ہم ہمیشہ غریب عوام کیساتھ کھڑے رہے  ہیں ، گیس بندش  وفاق دشمن  منصوبہ ہے ۔