Thursday, May 9, 2024

بلاول کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر پی ڈی ایم میں دراڑیں، وضاحت طلب کرلی

بلاول کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر پی ڈی ایم میں دراڑیں، وضاحت طلب کرلی
January 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑ گئیں، پی ڈی ایم قائدین بھڑک اٹھے ،پیپلزپارٹی سے وضاحت مانگ لی اور سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پی ڈی ایم اختلافات کاشکار ہو گئی ، پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پراتحاد میں شامل جماعتوں کے اکثر قائدین نے سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمٰن،محمود خان اچکزئی،ساجد میر،عبدالمالک بلوچ،اویس احمد نورانی ان ہاؤس تبدیلی کے مخالف ہیں ۔ اختر مینگل، بلاول بھٹوزرداری، بلوچستان نیشنل پارٹی اورقومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد شیر پاؤ ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے بلاول بھٹو زرداری کے ان ہاؤس تبدیلی کے بیان پر دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنالی ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف شروع دن سے ہی ان ہاؤس تبدیلی کے مخالف رہے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علما اسلام، جمیعت علماء پاکستان، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، مرکزی جمیعت اہلحدیث، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی پر مشتمل ہے۔