Friday, March 29, 2024

بلاول کاحکومت پراحتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں اور عوامی مینڈیٹ چرانے کاالزام

بلاول کاحکومت پراحتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں اور عوامی مینڈیٹ چرانے کاالزام
January 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر  احتساب کے نام پر اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے اور عوامی مینڈیٹ چرانے کا الزام عائد کر دیا۔ لاہور بار سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  حکومت احتساب کے نام پر اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے جب کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ چرا کر اقتدار میں آئی ہے ۔ انتخابات میں 95 فیصد فارم 45 فراہم نہیں کئے جا سکے ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%ac%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9-%d8%b3%db%92-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d8%a8%db%92-%d9%86%d9%82%d8%a7%d8%a8-%db%81%d9%88-%da%af%d8%a6%db%8c/ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  نے کہا کہ جمہوری حکومت سے ایک نام نہاد جمہوری حکومت وجود آئی ،پیپلز پارٹی کرپشن کے احتساب کی بات کرتی ہے مگر جمہوری حقوق کی کوئی قیمت نہیں۔ انہوں نے  جمہوریت   کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا بھی عزم دہرادیا  جبکہ  جے آئی ٹی پر بھی شدیدتنقید کی ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a8%d9%84%d8%a7%d9%88%d9%84-%d8%a8%da%be%d9%b9%d9%88-%d8%b2%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d9%86%db%92-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7/