Sunday, September 8, 2024

بلاول کا میرواعظ کو فون‘ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

بلاول کا میرواعظ کو فون‘ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
July 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کو فون کیا اور کہا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں کو کل احتجاجی مظاہروں کی ہدایت بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں کو کل ملک بھر کے پریس کلبوں کے سامنے مظاہروں کی ہدایت بھی کردی۔