Saturday, April 27, 2024

بلاول کا افطار ڈنر، مریم نواز، شاہد خاقان ، حمزہ ، آفتاب شیر پاؤ، لیاقت بلوچ و دیگر کی ‏شرکت

بلاول کا افطار ڈنر، مریم نواز، شاہد خاقان ، حمزہ ، آفتاب شیر پاؤ، لیاقت بلوچ و دیگر کی ‏شرکت
May 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کے  افطار ڈنر میں پاکستان مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ، نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی  کے امیدواروں اور  آزاد امیدواروں نے شرکت کی ۔

زرداری اور عمران ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،نوازشریف

بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں  مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز ، شاہد خاقان عباسی ، حمزہ شہباز شریف  جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے  لیاقت بلوچ  نے شرکت کی ۔

نواز شریف کا ساتھ دینا کرپشن کا تحفظ ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو ، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی سے  ایمل ولی خان ، زاہد خان اور میاں افتخار نے افطار ڈنر میں شرکت کی ۔

نوازشریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،پی پی چیئرمین

افطار ڈنر میں آفتاب شیر پاؤ ،محسن داوڑ اور علی وزیر بھی شریک ہوئے ۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز  پہلو بہ پہلو بیٹھے ۔

زرداری،عمران متحد نہیں ہونگے تو سازشیوں کا کیسے پتہ چلے گا،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے  پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر کائرہ  کی وفات پر تعزیت کی جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب  کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ۔

ن لیگ پیسے دیکر نوازشریف کے جلسے بھرتی ہے، آصف  زرداری