Friday, May 17, 2024

بلاول نے منی لانڈرنگ کرکے جائیدادیں بنائیں ، شہزاد اکبر

بلاول نے منی لانڈرنگ کرکے جائیدادیں بنائیں ، شہزاد اکبر
February 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا بلاول نے منی لانڈرنگ کر کے جائیدادیں بنائیں۔ شہزاد اکبر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا بلاول خود کو بچہ بتا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان پر الزام ابھی ثابت ہونا ہے۔ بےگناہی ثابت کرنے کیلئے عدالت میں جائیں۔ عدالت نے بلاول کو بے گناہ نہیں معصوم کہا تھا، جو شیخ رشید بھی کہتے ہیں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا بلاول بھٹو نے نیب دفتر کے باہر لوگوں کو گمراہ کیا۔ بلاول کہتے ہیں میں بے گناہ ہوں مجھے کیوں بلایا۔ جے وی ٹوٹو فائیو کیس میں زرداری گروپ پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ میں بلاول کی طرح جھوٹ نہیں بولوں گا۔ ابھی الزامات ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ شہزاد اکبر بولے ان پیسوں سے ٹنڈو اللہ یار اور کلفٹن میں بھی زمین خریدی گئی۔ زرعی زمین اور لاہور میں بلاول ہاؤس بھی بنایا گیا۔ یہ جائیدادیں اس وقت خریدی گئیں جب آصف زرداری صدر تھے۔ انہوں نے کہا قمرزمان کائرہ کہہ رہے تھے کہاں ہے ، انکا گلہ دور کرنے آیا ہوں۔ پہلے کسی بزرگ نے کہا تھا مجھے کیوں نکالا، آج بلاول نے پوچھا مجھے کیوں بلایا۔ لاہور، کلفٹن، ٹنڈوالہ یار کی جائیدادیں خرید کر بلاول ہاؤس بنائے گئے۔ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ تب بلاول بھٹو 7 سال کے تھے۔ سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو کو بے گناہ نہیں معصوم قرار دیا تھا۔ بلاول کو اداروں کے سامنے ہیش ہو کر جواب دینا ہو گا۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا یہ نیا پاکستان ہے، اب آپکی پکڑ ہو سکتی ہے۔ مراد علی شاہ کے بطور وزیر اعلیٰ کام میں ہرج نہ آئے اس لئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ تحقیقات کے بعد نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔