Sunday, September 8, 2024

بلاول نے ملکہ برطانیہ کو آم بھجوائے ، ملکہ کو اتنے پسند آئے کہ اپنے ساتھ سکاٹ لینڈ لے گئیں

بلاول نے ملکہ برطانیہ کو آم بھجوائے ، ملکہ کو اتنے پسند آئے کہ اپنے ساتھ سکاٹ لینڈ لے گئیں
July 2, 2016
کراچی(92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے ملکہ برطانیہ کے لیے آموں کاتحفہ بھجوایاجوملکہ کواتنے پسندآئے کہ اپنے  ساتھ اسکالٹ لینڈ لے گئیں۔ تاہم برطانوی اخبارڈیلی میل نے آموں کوبھارتی پھل قراردے دیا بلاول بھٹو نے ٹوئٹرپیغام میں برطانوی  اخبار کی غلطی کی نشاندہی کی۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹوزرداری نے پھلوں کا بادشاہ  آم  ملکہ برطانیہ کو بھجوا دیا ، ایک، دو، تین کلو نہیں بلکہ کئی پیٹیاں ملکہ الزبتھ کو  تحفے میں ملیں تو  ان کی خوشی  دیدنی تھی ملکہ کو پاکستانی آم اس قدرپسندآئے کہ انہوں نے شاہی سامان میں جگہ بنالی اورملکہ برطانیہ کے دورہ اسکاٹ لینڈکے دوران ایک خادم آموں کی پیٹی اٹھائے نظرآیا۔ پیٹی پربلاول ہاؤس کراچی بھی درج تھا تاہم برطانوی اخبارڈیلی میل نے آموں کوبھارتی پھل قراردے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی اخبارکی غلطی کی  نشاندہی اپنے ٹوئٹرپیغام میں کی اورپیغام میں لکھاکہ ڈیلی میل غلطی کی درستگی کرےاورساتھ یہ بھی لکھ ڈالاکہ پاکستانی آم بھارتی آموں سے زیادہ بہترہیں۔