Thursday, April 25, 2024

بلاول سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں ، کہیں گے ہمیں نوکری دیں ، شہباز گل

بلاول سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں ، کہیں گے ہمیں نوکری دیں ، شہباز گل
July 3, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے بلاول سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں۔ کہیں گے ہمیں نوکری دیں ہم ہر کام کرنے کی اجازت دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سیاسی حریفوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو واشنگٹن میں جا کر کہیں گے میں ہوں ناں۔ وزیراعظم نے کہا ’’ابسلوٹلی ناٹ‘‘ یہ کہہ رہے ہیں ’’وائے ناٹ‘‘۔ بلاول بھٹو کہیں گے ہم سب کچھ  کرنے کو تیار ہیں، ہمیں حکومت میں لائیں۔

 شہباز گل بولے آپ جو عرضیاں لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کے مفادات کو کسی کو بیچنے نہیں دیں گے۔