Sunday, September 8, 2024

بلاول بھٹوزرداری کی زندگی کو حقیقت میں خدشات ہیں : سعید غنی

بلاول بھٹوزرداری کی زندگی کو حقیقت میں خدشات ہیں : سعید غنی
November 27, 2016

 کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری اور مشیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زندگی کو حقیقت میں خدشات ہیں عدلیہ ایسی آبزرویشنز نہ دے  جن سے پیپلز پارٹی کو کچھ کہنے پر مجبور ہوجائے۔

تفصیلات کےمطابق  پیپلز پارٹی  کی عدلیہ سے محاذ آرائی، سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ ۔ کہنے لگےعدلیہ کے فیصلے پیپلز پارٹی کے لیے اور دوسروں کے لیے اور ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو ان کی مرضی کی سکیورٹی اور پولیس افسر دیا جاتا ہے  مگر جہاں بات بلاول بھٹو کی آتی ہے وہاں مختلف آبزرویشن دی جاتی ہیں ۔ سعید غنی نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں موجود ہے  مگر اعلیٰ عدلیہ کے پاس کیس کھولنے کا وقت نہیں ۔