Thursday, March 28, 2024

بلاول بھٹو کے سکیورٹی اسٹاف کی صحافیوں سے بدتمیزی

بلاول بھٹو کے سکیورٹی اسٹاف کی صحافیوں سے بدتمیزی
September 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو کے سکیورٹی اسٹاف نے صحافیوں سے بدتمیزی کر دی۔ بلاول بھٹو سے مشترکہ اجلاس بارے سوال پوچھنا سکیورٹی اسٹاف کو پسند نہ آیا۔ بلاول بھٹو کے سکیورٹی اسٹاف نے 92 نیوز کے رپورٹر عمران وسیم کا موبائل چھین لیا۔ میڈیا کی آزادی کا لیکچر، بلاول کی ہر تقریر کا حصہ مگر زمینی حقائق برعکس ہیں۔ بلاول بھٹو سے صحافیوں نے سوال اٹھایا تو سکیورٹی اسٹاف نے بدتمیزی کی انتہا کر دی۔ نائنٹی ٹو نیوز کے رپورٹر کا موبائل فون چھین لیا۔ سکیورٹی اسٹاف صحافیوں سے بدتمیزی بلاول بھٹو کے سامنے کرتا رہا مگر چیئرمین پیپلزپارٹی سارا تماشہ دیکھتے ہی رہے۔ شام کے وقت بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بلند و بانگ دعوے کئے اور میڈیا کی آزادی کا راگ بھی خوب الاپتے رہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے دوران اپنے اسٹاف کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی پر کوئی معذرت کی نہ ہی مذمت کرنے کی زحمت کی۔