Friday, May 10, 2024

بلاول بھٹو کی یوم شہدائے پولیس پر پولیس ٹریننگ اسکول آمد ، یادگار پر پھول چڑھائے ‏

بلاول بھٹو کی یوم شہدائے پولیس پر پولیس ٹریننگ اسکول آمد ، یادگار پر پھول چڑھائے ‏
August 4, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز) یوم شہدائے پولیس پر بلاول بھٹو زرداری پولیس ٹریننگ اسکول پہنچے جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے  سندھ حکومت کو خود کو ماڈل بنانے کی ہدایت  اور  کہا وفاقی حکومت نے پولیس کو تنہا چھوڑدیا، سندھ حکومت شہداکے لواحقین کا خیال رکھے گی۔ اپنے خطاب میں ان  کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے شہداء کو خیراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پولیس کی سب سے زیادہ کردار کشی کی جاتی ہے لیکن ایک طویل جنگ کے بعد امن کا سہر اسی پولیس کے سر جاتا ہے  ، پاکستان کے بہادر پولیس افسران کا تعلق سندھ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں شہید کے وارث کی حکومت ہے تو شہداء کے ورثاء کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، سندھ حکومت شہداء کے لاوارث بچوں کا ہر ممکن خیال رکھے گی، پاکستان کی پولیس فرسٹ ڈیفنس لائن ہے، انہیں کریڈٹ کم ملتا ہے لیکن یہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ  آج دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا بڑا کردار ہے،  جب تک سندھ حکومت ہے میں سیاست میں ہوں ،پولیس کا خیال رکھیں گے،  سندھ حکومت اور سی ایم سے گزارش کرتا ہوں کہ یہاں پولیس کیڈٹ کالج بنایا جائے۔