Thursday, March 28, 2024

بلاول بھٹو کی وزیراعظم پر تنقید، تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بلاول بھٹو کی وزیراعظم پر تنقید، تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا
May 1, 2020
لاہور (92 نیوز) بلاول بھٹو کی وزیراعظم پر تنقید پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل بھی سامنے آگیا، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کورونا ریلیف کے دوران سندھ میں کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں، سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں بلاول کے مطلوبہ نمبر سے اس وقت کوئی جواب موصول نہیں ہورہا۔ بلاول کی وزیراعظم پر تنقید پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی آگیا، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ریلیف پیکج پر تنقید "ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا" کے مترادف ہے، کیش پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقوم سندھ میں تقسیم کی گئیں، سندھ حکومت کی لازوال کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول کو سندھ حکومت کا رپورٹ کارڈ دکھانا چاہئے تھا، ان کے کام نہ کرنے کی وجہ 18 ویں ترمیم پر کام ضروری ہوگیا، ہرکوئی کام کررہا ہے مگر سندھ حکومت صرف باتیں کر رہی ہے بلاول بھٹو ، وزیراعظم پر تنقید ، تحریک انصاف ، ردعمل ، لاہور ، 92 نیوز خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا بلاول کے ابو اور پھوپھو اس صوبے کے مجرم ہیں، جواب دیں راشن کہاں گیا؟ افسوس ہے کہ سندھ حکومت غریب عوام کا راشن بھی کھا گئی۔ حلیم عادل شیخ نے بلاول کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا وفاق پر الزامات لگائے مگر سندھ حکومت کی کارکردگی بیان نہ کر سکے،وفاقی حکومت جو غریبوں کے لئے کیا وہ آج سے پہلے کسی حکومت نے نہیں کیا۔