Monday, May 20, 2024

بلاول بھٹو کی نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیشی ، سوال نامے کا جواب جمع کرادیا

بلاول بھٹو کی نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیشی ، سوال نامے کا جواب جمع کرادیا
May 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نیب  اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیش ہوئے ، جہاں نیب کی جانب سے انہیں ایک سوال نامہ دیاگیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہو گئے ، بلاول بھٹو زرداری نے  تمام الزامات سے لا تعلقی کا اظہار کیا ، سوالنامہ لیا اور دس روز میں جواب دینے کی یقین دہانی کرادی، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں ٹیم نے تفتیش کی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلاول بھٹو زرداری سے آدھے گھنٹے تک تفتیش کی ،نیب کی تفتیشی ٹیم نے زرداری گروپ کے جوائنٹ وینچرز کی تفصیلات طلب کیں ۔ ملزم بلاول بھٹو نے تمام الزامات سے لا تعلقی کا اظہار کیا، دوران تفتیش بلاول بھٹو کو سوالنامہ تھما دیا گیا اور دس روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ۔