Tuesday, April 16, 2024

بلاول بھٹو کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی

بلاول بھٹو کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی
September 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک کا سیاسی محاذ گرم ہوگیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔ آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک سے خطاب کیا۔ نون لیگ کے وفد کی قیادت شہباز شریف نے کی ۔ مریم نواز بھی اے پی سی میں موجود تھیں، آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ 11 رکنی ن لیگی وفد کی قیادت شہبازشریف نے کی، مریم نواز، شاہد خاقان، خواجہ آصف، احسن اقبال، پرویزرشید، ایاز صادق اور دیگرشامل تھے۔