Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی پر مشاورت و تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی پر مشاورت و تبادلہ خیال
September 19, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیاگیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اچھی اور تفصیلی ملاقات ہوئی ، مولانا کل آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے ، کل تفصیل کے ساتھ پریس کانفرنس ہو گی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے متفقہ لائحہ عمل کو میڈیا کے سامنے  لایا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے وزیر اعظم اسپیکر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق  سوال کا جواب کل  کے روز پر چھوڑ دیا۔