Tuesday, April 23, 2024

بلاول بھٹو کی لاہور آمد، شہباز شریف اور فضل الرحمٰن سے آج ملاقات کرینگے

بلاول بھٹو کی لاہور آمد، شہباز شریف اور فضل الرحمٰن سے آج ملاقات کرینگے
July 28, 2020
لاہور (92 نیوز) آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمٰن سے آج ملاقات کریں گے۔ لاہور ملکی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ بلاول بھٹو، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات میں اے پی سی کے ایجنڈے کے حوالے سے اہم مشاورت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری ایک روز لاہور میں قیام کریں گے، دورہ لاہور میں ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ ادھر ماڈل ٹاؤن لاہور میں فضل الرحمٰن نے شہباز شریف سے ملاقات کی، عید کے بعد ہونے والی اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔