Sunday, September 8, 2024

بلاول بھٹو کی لاہور آمد ، تاثیر فیملی سے ملاقات ، شہباز تاثیر کی بازیابی پر اہل خانہ کو مبارکباددی

بلاول بھٹو کی لاہور آمد ، تاثیر فیملی سے ملاقات ، شہباز تاثیر کی بازیابی پر اہل خانہ کو مبارکباددی
March 11, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاثیر خاندان کو بہادر خاندان قرار دیا ہے  لاہورمیں بلاول بھٹو تاثیر ہاﺅس پہنچے اور شہباز تاثیر کی بازیابی پر اہل خانہ کو مبارکباد دی جئے بھٹو کانعرہ لگا کر شہباز تاثیر کو گلے لگا لیا۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سخت سکیورٹی حصار میں ا ئیر پورٹ سے سیدھے شہباز تاثیر کے گھر گلبرگ پہنچے  تو اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا بلاول بھٹو نے جذباتی انداز میں جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے شہباز تاثیر کو گلے لگایا ۔ بلاول بھٹو نے شہباز تاثیر کی والدہ آمنہ تاثیر اوربہنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ تاثیر خاندان بہادری کی مثال ہے بلاول نے کہا کہ ہم نے اتنے دکھ دیکھے کہ خوشی منانے کا انداز ہی بھول گئے۔ شہباز تاثیر کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے میڈیا ایڈوائزر جمیل سومرو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاثیر کے خاندان سے گہری وابستگی ہے  انہوں نے کہا کہ بازیابی کے حوالے سے اصل حقائق حکومت ہی بتا سکتی ہے۔ بلاول بھٹو انتہائی مختصر دورے کے بعد لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے جہاں ایک ہفتے قیام کے دوران پارٹی اجلاسوں کی صدارت کے ساتھ مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔