Friday, April 19, 2024

بلاول بھٹو کی عبداللہ شاہ غازی کے مزارپرحاضری،جیالے کے بوسہ لینے پر خفا ہوگئے

بلاول بھٹو کی عبداللہ شاہ غازی کے مزارپرحاضری،جیالے کے بوسہ لینے پر خفا ہوگئے
June 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر پہنچے تو جیالے نے گلے میں اجرک ڈال کر فرط محبت میں اپنے قائد کا بوسہ لے لیا ، جس پر بلاول ناراض ہوگئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کا آغاز کرنے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر پہنچے تو جیالوں نے بھرپور انداز میں استقبال کیا ، لوگ بلاول کو ایک جھلک دیکھنے کے لئے بےتاب نظر آئے ۔ ایک جیالے نے بلاول بھٹو زرداری کے گلے میں اجرک پہنائی تو جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور فرط محبت میں قائد کے رخسار کا بوسہ لے لیا ۔ بلاول بھٹو زرداری جیالے کے اس انداز محبت پر ناراض ہوگئے  ،لیکن چیئرمین پیپلزپارٹی کے ساتھ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں بھی جلسے کے دوران جیالا اپنے قائد سے ایسے ہی والہانہ محبت کا اظہار کر چکا ہے۔