Monday, May 13, 2024

بلاول بھٹو کی عبدالقادربلوچ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

بلاول بھٹو کی عبدالقادربلوچ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت
November 6, 2020
کراچی (92 نیوز) ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ایک اور دراڑ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے عبدالقادر بلوچ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ ن لیگ سے ناراض عبدالقادر بلوچ کو پیپلزپارٹی نے بلا لیا، عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ نوازشریف کے بیانیے کےساتھ مزیدنہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت پر دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔ 92 نیوز کے پروگرام کراس ٹاک میں بولے بلوچستان میں پارٹی کے 20 کے قریب رہنماء ان کے ساتھ ہیں، ثناءاللہ زہری شاید ن لیگ کے ساتھ رہیں گے۔