Friday, May 3, 2024

بلاول بھٹو کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد ،اہلخانہ سے تعزیت کی

بلاول بھٹو کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد ،اہلخانہ سے تعزیت کی
May 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  کوئٹہ  میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونےو الے  کرنل سہیل عابد کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور خراج عقیدت  پیش کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دھرتی ماں کے بیٹوں کی جانب سے جانیں قربان کر کے دشمن کے عزائم ناکام بنانا قوم کیلئے باعث فخر ہے ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹ اور پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھیں ۔