Saturday, May 18, 2024

بلاول بھٹو کی زیر قیادت ٹرین مارچ کراچی سے لاڑکانہ کیلئے روانہ ‏

بلاول بھٹو کی زیر قیادت ٹرین مارچ کراچی سے لاڑکانہ  کیلئے روانہ ‏
March 26, 2019

کراچی ( 92 نیوز) بلاول بھٹو کی زیر قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کا ٹرین مارچ  کراچی سے لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوگیا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے سیاسی کیرئیر کے اولین ٹرین مارچ  پر نکل پڑے ۔

 کراچی سے خصوصی ٹرین قریب 11 بجکر 20 منٹ  پر روانہ ہوئی ۔ 10 عدد بوگیوں پر مشتمل خصوصی ٹرین تمام سہولیات سے آراستہ ہے جب کہ  سیلون بھی موجود ہے ۔

کاروان بھٹو ٹرین مارچ حیدرآباد، اڈیرو لال، شہداد پور اور ٹنڈوآدم میں اسٹاپ کرے گا، جیالوں کے قائد رات گئے نوابشاہ میں ٹرین مارچ کے شرکا اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کاروان بھٹو ٹرین مارچ 27مارچ کو نوابشاہ سے دوسرے روز کا سفر شروع کرے گا اور مختلف اسٹیشنز سے ہوتا ہوا رات گئے لاڑکانہ پہنچے گا۔

گزشتہ رات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کینٹ اسٹیشن پر کیمپ کا دورہ کیا اور  انتظامات کا جائزہ لیا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  قائد کا شاندار استقبال ہوگا۔ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عوام کو مزید مشکل میں ڈال رہی ہے۔