Sunday, May 19, 2024

بلاول اور زرداری کی زیر صدارت پیپلپارٹی کا اجلاس،نواز شریف کے بیان کی مذمت

بلاول اور زرداری کی زیر صدارت پیپلپارٹی کا اجلاس،نواز شریف کے بیان کی مذمت
May 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز )پیپلزپارٹی نے میاں نواز شریف کے بیان کو قومی سلامتی کیلئے نقصان قرار دیتے ہوئے پاکستان کے بیانیے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ن لیگ کی ناکام خارجہ پالیسی کو قرار دے دیا۔ ممبئی حملوں اور قومی اداروں سے متعلق نواز شریف کے بیانات پر بلاول ہاؤس کراچی میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں خورشید شاہ سمیت پیپلزپارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وصوبائی رہنما شریک ہوئے۔ جیالوں کی قیادت نے نوازشریف کے بیان کو ریاست مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی ناکام خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی بیانیہ اقوام عالم تک نہیں پہنچا جس کی وجہ نوازشریف کا وزیر خارجہ نہ رکھنا ہے۔ پیپلزپارٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال انتخابات کے انعقاد میں ممکنہ تاخیر اور عبوری حکومت کے حوالے سے بھی غور ہوا، ذرائع کا دعویٰ ہےکہ عام انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی قیادت تذبذب کا شکار ہے۔