Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو کی داتا دربار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی

بلاول بھٹو کی داتا دربار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی
November 20, 2016

 لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے داتا دربار پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا پانامہ سمیت تمام معاملات پر جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔ اسحاق ڈار بتائیں ان کا کونسا مطالبہ پورا کیا ہے سرحدوں پر بچے مر رہے ہیں لیکن وزیراعظم اور مشیر خارجہ کچھ بھی نہیں کر رہے۔

تفصیلات کےمطابق حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نوسوتہترویں عرس کے موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پانامہ لیکس، حکومت کی خارجہ اور دہشت گردی کے خلاف پالیسیوں سمیت تمام معاملات پر حکومت کا جمہوری احتساب چاہتی ہے۔  چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان کے چار مطالبات ہیں لیکن ابھی تک کوئی بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار بتائیں حکومت نے ان کا کونسا مطالبہ پورا کیا۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے حضرت داتاگنج بخش کے دربار پر حاضری کو باعث خیروبرکت قرار دیا جبکہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو بھی سراہا۔