Monday, May 13, 2024

بلاول بھٹو کی اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب چھاپے کی شدید مذمت

بلاول بھٹو کی اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب چھاپے کی شدید مذمت
October 9, 2019
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب چھاپے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا نیب کا ادارہ عدالتوں کو مانتا ہے نہ پاکستان کے قانون کو۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر کارکنوں و عہدیداروں پر جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی بھی چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کیا جاتا ہے مگر نیب اپوزیشن دشمنی میں سب بھول گیا ہے۔