Sunday, September 8, 2024

بلاول بھٹو کی آمد نے کلفٹن کی قسمت جگادی ،سائیں سرکار نے چند لمحوں میں سارا گند صاف کرڈالا

بلاول بھٹو کی آمد نے کلفٹن کی قسمت جگادی ،سائیں سرکار نے چند لمحوں میں سارا گند صاف کرڈالا
July 13, 2016
کراچی(92نیوز)مون سون کی آمد نےتو کوئی کام نہیں دکھایا البتہ بلاول بھٹو کی آمد نے کلفٹن کی قسمت جگادی، بلاول نےعبدالستارایدھی کی وفات پر تعزیت کیلئےایدھی سینٹر آنے کا  پروگرام بنایا تو پوری سائیں سرکار نےچند لمحوں میں علاقے کا سارا گند کچرا صاف کرڈالا۔ تفصیلات کےمطابق  ٹوٹی پھوٹی سڑک اور کچرے کےانبار یہ ہےکفٹن کا علاقہ  جہاں غریبوں کی بستی ہے ایک طرف ایدھی سینٹر اور دوسری جانب عبداللہ شاہ غازی کا مزار مگر پھر بھی صفائی سے محروم ہے یہ علاقہ ، مگر جب بلاول بھٹو کی آمد کی اطلاع ملی تو غضب ہوگیا فوری طورپر عملہ پہنچا اور کام شروع کردیا ۔ باوا آدم کےدور کا ٹرک بھی آگیا کچرا اٹھانے کا کام شروع ہوا جھاڑو لیکر عملہ سڑک صاف کرنے کھڑا ہوگیا۔ آخر سائیں سرکار کے بڑوں کی آمد جو تھی علاقہ مکین بھی اس انتظام پر پریشان تھے کہ حکومت کو صفائی کا خیال کیسےآیا۔ میڈیا ایک طویل عرصے سے کراچی کے برساتی نالوں ٹوٹی سڑکوں کا رونا رو رہا ہے مگرسائیں سرکار پر جوں نہیں رینگی۔ مگر جب معاملہ وی آئی پی کی آمد  کا ہوتو عملہ  پلک جھپکتے حاضر عملہ بھی مسائل کی کمی کا رونا روتا رہا اورکہا کہ وہ کبھی اس علاقے میں نہیں آئے۔