Sunday, September 8, 2024

بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ تبدیلی کی باتیں کرنے والے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں

بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ تبدیلی کی باتیں کرنے والے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں
September 20, 2017

ساہیوال (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں تبدیلی کی باتیں کرنے والے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وہ ڈرائنگ روم کی نہیں تھڑوں کی سیاست کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے ساہیوال میں میدان سجایا جہاں بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کا خون خوب گرمایا ۔بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پوچھا چار برسوں میں کیا گیا ہے ۔پنجاب حکومت کی ظلم کی تلوار اب بھی چل رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے واضح کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک سے اندھیرے دور کرنے کا وعدہ کیا اور اعلان کیا کہ دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن میرا پہلا جبکہ ان کا آخری الیکشن ہو گا وہ گھر گھر جائیں گے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ گالی اور الزامات کی سیاست نہیں کرتے۔