Wednesday, April 24, 2024

بلاول بھٹو کو دورہ پشاور مہنگا پڑ گیا ،زلزلہ متاثرین کے گو بلاول گوکے نعرے

بلاول بھٹو کو دورہ پشاور مہنگا پڑ گیا ،زلزلہ متاثرین کے گو بلاول گوکے نعرے
October 29, 2015
پشاور(92نیوز)بلاول بھٹو زرداری زخمیوں کی عیادت کے لئے پشاور پہنچے تو پہلے ہی دورے پر ان کے خلاف نعرے سننے کو ملے۔۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو بالآخر خیبر پختونخوا کا خیال آ ہی گیا، بلاول بھٹو زرداری پہلی بار لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچے تو ہر طرف سیکیورٹی کا حصار نظر آیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ایک گیٹ مکمل طور پر بند کیا گیا تھا۔ زلزلے کے زخمیوں کے تیمارداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو گو بلاول گو کے نعرے ہسپتال میں سننے کو ملے۔ ہسپتال سے بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنما ہمایوں خان کی رہائش گاہ پہنچے تو متعدد رہنما ایک ایک کر کے ان کے پاس جاتے رہے اور تعارف کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل کا انبار لگاتے رہے۔ کارکنوں کا خیال تھا کہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے اندر پائی جانے والی سراسیمگی کو ختم کرنے کے لئے بلاول بھٹو زرداری ناراض رہنماؤں کو گلے لگائیں گے مگر شائد صوبے میں وہ پارٹی سے ذیادہ مایوس نظر آئے اس لئے ان کے پاس کہنے کو ان چند الفاظ کے سوا کچھ نہیں تھا۔ بلاول بھٹو کی آمد کے منتظر کارکن بھی مایوس نظر آئے، وہ زمین پر بیٹھ کر سائیں سرکارکا خطاب ہمہ تن گوش ہو کر سنتے رہے اور آخر میں ان سے آٹو گراف بھی لیتے رہے۔