Tuesday, April 16, 2024

بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا : قمر زمان کائرہ

بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا : قمر زمان کائرہ
June 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو قائد حزب اختلاف بنانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جلد دوبئی سے پاکستان واپس آئیں گے۔ انہوں  نے کہا کہ آصف علی زرداری طے شدہ پروگرام کے تحت دوبئی گئے ہیں،جہاں سے وہ امریکہ جائیں گے،بعض حلقوں کی جانب سے دیا گیا تاثر درست نہیں ہے کہ زرداری صاحب ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ قمرالزمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کردار کشی کرنے والوں کو ایک دفعہ پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑیگا۔