Sunday, September 8, 2024

بلاول بھٹو کل سے اسلام آباد میں ڈیرہ جمائیں گے

بلاول بھٹو کل سے اسلام آباد میں ڈیرہ جمائیں گے
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں دو روزہ قیام کے دوران صوبے کے ضلعی پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو پیر کے روز اسلام آباد پہنچ کر منگل کو اجلاسوں کا سلسلہ شروع کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اپنے قیام کے دوران بلاول بھٹو پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہونیوالے اجلاسوں کی صدارت کرینگے۔ پچیس اگست کو فیصل آبادشہر اور ضلع کے رہنماﺅں کے اجلاس زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ہونگے۔ چھبیس اگست کو ننکانہ صاحب، قصور ستائیس اگست کو اوکاڑہ، پاکپتن کے اجلاس ہونگے اٹھائیس اگست کو گجرات، لاہور اورانتیس اگست کو بھکر اور چکوال کے رہنما اجلاس میں شریک ہونگے۔